ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:قومی یوم ِ رائے دہندگان:نوجوانوں کے اشتراک سے ہی مضبوط جمہوری نظام ممکن :ضلعی منصف سریش

کاروار:قومی یوم ِ رائے دہندگان:نوجوانوں کے اشتراک سے ہی مضبوط جمہوری نظام ممکن :ضلعی منصف سریش

Wed, 25 Jan 2017 20:44:46    S.O. News Service

کاروار:25/جنوری (ایس او نیوز)نوجوان جمہوری نظام کے مضبوط ستون ہیں، انتخابات میں نوجوان متحرک اور سرگرمی کے ساتھ شریک ہوتے ہیں تو جمہوری نظام مزید مضبوط ہوسکتا ہے، ان باتوں کا اظہار ضلعی عدالت کے منصف سریش ایس کوگلگیری نے ظاہر کیا۔ وہ یہاں بدھ کو ضلع رنگ مندر میں یوم قومی  رائے دہندگان پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

موصوف نے نوجوانوں سےمخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ جن نوجوانوں کی عمر 18سال ہوچکی ہے وہ لازمی طورپر اپنا نام درج کرائیں، کیونکہ ہمارے دستور نے 18سال کی عمر والوں کو رائے دینے کا حق دیا ہے۔ ملک سیاسی، تعلیمی ، سماجی اور معاشی سطح پر ترقی پانا ہے تو نوجوانوں کا اشتراک و تعاون بہت اہم اور ضروری ہے، ملکی تعمیر میں نوجوانوں کو تعاون کرنے کی بات کہی۔ وہیں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران اہل امیدوار کو اپنا ووٹ دینے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ ذات پات، پارٹی وغیرہ کو شمار نہ کرتے ہوئے امیدوار کی سیرت کے پس منظر کا جائزہ لینے کے بعد اپنا ووٹ دیں۔ اگر اہل امیدوار منتخب ہوتاہے تو ایک بہتر اور مضبوط حکومت کاپانا ممکن ہونے کا خیال ظاہر کیا۔

ضلع ڈی سی ، ایس ایس نکول نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان انتخابی کارروائیوں کے متعلق  لاتعلق نہ رہتے ہوئے  اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی ہرایک کالج میں رائے دہندگان کو اپنا درج کرانے کے لئے عرضی فارم مہیا کئے جائیں گے، نام درج کروانے میں کالج والے تعاون کریں۔ طلبا کالج یا ہاسٹل کا پتہ دے کر اپنا درج کرنے کی بھی سہولت ہے، آن لائن کے ذریعے بھی نام داخل کرنے کی سہولت الیکشن کمیشن نے دی ہے تو نوجوان اس سے استفادہ کرنے کی بات کہی۔

یوم رائے دہندگان کی مناسبت سے منعقدہ ضلعی سطح کے تقریری ، مصوری اور کوئز مقابلہ جات میں جیت حاصل کئے طلبا کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر شیوانند کرالے نے طلبا کو حلف کی خواندگی کرائی ۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج کے پرنسپال ڈاکٹر کلپنا کیروڑیکر نے استقبال کیا۔ منصف دیویندر پنڈت اور ایس پی وی وی پاٹل نے بطور مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کیا۔


Share: